نمازمیں سورہ ملانابھول جائےاوررکوع میں یاد آئے تو کیاکرے؟

سوال:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید ظہر کی چار رکعت سنت پڑھ رہا تھا تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد سورہ ملانا بھول گیا،رکوع میں یاد آیاتوکیاکرے؟دلیل کے ساتھ جواب عنایت کریں۔

الجواب بعون الملک العزیز الوھاب

صورت مسئولہ میں زید پر ضروری ہےکہ وہ قیام کی طرف لوٹے پھر سورت ملائے اور پھر دوبارہ رکوع کرے اور اخیر میں سجدہ سہو بھی کرے اور اگر دوبارہ رکوع نہ کیا تو نماز نہ ہوگی۔چنانچہ درمختار میں ہے :”ولو تذکرھا فی رکوعہ قراھاواعادالرکوع”۔(کتاب الصلوٰۃ،ج:2ص:255)

فتاویٰ رضویہ میں ہے:جو سورت ملانا بھول گیا اگر اسے رکوع میں یاد آیاتو فوراً کھڑے ہوکر سورت پڑھے پھر رکوع دوبارہ کرے پھر نماز تمام کرکے سجدہ سہو کرے،اور اگر رکوع کے بعد سجدہ میں یاد آیاتو صرف اخیر میں سجدہ سہو کرے نماز ہوجائے گی اور پھیرنی نہ ہوگی "۔(جلد سوم،ص:639)

اور بہارشریعت میں ہے:”سورت ملانا بھول گیا رکوع میں یاد آیا تو کھڑا ہو جائے اور سورت ملائے پھر رکوع کرے اور اخیر میں سجدہ سہو کرے اگر دوبارہ رکوع نہ کرے گا تو نماز نہ ہوگی”۔(حصہ:سوم،ص:80)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ:محمدمناظرحسین مرکزی سیتامڑھی

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے