سورہ فاتحہ کےبعدسورہ ملانابھول جائے توکیاکرے؟

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید ظہر کی چار رکعات سنت پڑھ رہاتھا تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد سورہ ملانا بھول گیا،رکوع میں یاد آیاتوکیاکرے؟مدلل جواب تحریر کریں۔

المستفتی:توقیررضا

الجواب بعون الملک العزیز الوھاب

صورت مسئولہ میں زید پر ضرروی ہے کہ وہ قیام کی طرف لوٹے پھر سورت ملائے اور پھر دوبارہ رکوع کرے اور اخیر میں سجدہ سہو بھی کرے اور اگر دوبارہ رکوع نہ کیا تو نماز نہ ہوگی۔چنانچہ در مختارمیں ہے :ولو تذکرھا فی رکوعہ قراھا واعاد الرکوع(کتاب الصلوٰۃ جلد2 ص:255)

فتاویٰ رضویہ میں ہے:جو سورت ملانا بھول گیا اگر اسے رکوع میں یاد آیا تو فوراً کھڑے ہو کر سورت پڑھے پھر رکوع دوبارہ کرے پھر نماز تمام کرکے سجدہ سہو کرے،اور اگر رکوع کے بعد سجدہ میں یاد آیاتو صرف اخیر میں سجدہ سہو کرے نماز ہو جائےگی اور پھیرنی نہ ہوگی ۔(جلد سوم ص:639)

اور بہار شریعت میں ہے :سورت ملانا بھول گیا رکوع میں یادآیاتو کھڑا ہو جائے اور سورت ملائے پھر رکوع کرے اور اخیر میں سجدہ سہو کرے اگر دوبارہ رکوع نہ کرےگا تو نماز نہ ہوگی۔(حصہ سوم ص:80)

ھذا ما ظھرلی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ:محمد مناظرحسین مرکزی سیتامڑھی

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے