مسافر اگرنماز جمعہ ماذون امام کی اجازت سےپڑھائےتوکیاحکم ہے؟

سوال:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ مسافر امام اگر جمعہ کی نماز ماذون امام کی اجازت سے پڑھائے تو اس نماز کا کیا حکم ہے؟مدلل جواب بیان فرمائیں۔

الجواب بعون الملک العزیز الوھاب

صورت مسئولہ میں مسافر کی امامت صحیح ہوگی اور نماز بھی ہوجائے گی۔چنانچہ درمختار میں ہے:"ویصلح للامامۃ فیھا من صلح لغیرھا ،فجازت لمسافر وعبد ومریض”۔(ج۔۳ ص:۳۰)

اور بہارشریعت میں ہے:”جمعہ کی امامت ہر مرد کرسکتاہے جو اور نمازوں میں امام ہو سکتاہے اگر چہ اس پر جمعہ فرض نہ ہو جیسے مریض،مسافر،غلام”۔(جلد اول ،حصہ چہارم ،ص:۷۷۲)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ محمد مناظرحسین مرکزی سیتامڑھی

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے