نماز پڑھتے پڑھتےاگروقت ختم ہوجائےتو نمازکا کیاحکم ہے؟

سوال:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ ظہر کے اخیر وقت میں نماز شروع کی ابھی دو رکعت پڑھی تھی کہ ظہر کا وقت ختم ہوگیا اورآخری دو رکعت عصر کے میں ادا کی تو ظہر کی نماز ہوئی یانہ ہوئی ؟ہوئی تو ادا یا قضاء ہوئی؟مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

الجواب بعون الملک العزیز الوہاب

صورت مسئولہ میں نماز ادا ہوگی اور ظہر کی ہی نماز ہوگی چنانچہ در مختار میں ہے:”وبالتحریمۃ فقط بالوقت یکون اداء عندنا”(جلد دوم ص:519)

اور بہار شریعت میں ہے:”وقت میں اگر تحریمہ باندھ لیا تو نماز قضاء نہ ہوئی بلکہ ادا ہوئی،مگر نمازفجروجمعہ وعیدین کہ ان میں سلام سے پہلے بھی اگر وقت نکل گیانماز جاتی رہی۔(جلد اول،حصہ چہارم،ص:701)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ:محمد مناظرحسین مرکزی سیتامڑھی

Loading

One thought on “نماز پڑھتے پڑھتےاگروقت ختم ہوجائےتو نمازکا کیاحکم ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے